پاکستانی خبریں

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ماہانا بنیادوں پر مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری۔۔۔ایک ماہ میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.76 کی اضافہ ہوگیا۔۔ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں افراط زر کی شرح 23.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں افراط زر کی شرح 25.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دیہی علاقوں میں ایک سال میں پیاز 286.55  فیصد اور شہری علاقوں میں 284.87 فیصد مہنگا ہوا۔

 

ادارہ شماریات نے بتایا کہ دال ماش دیہی علاقوں میں 50.78 فیصد اور شہری علاقوں میں 47.76 فیصد مہنگی ہوئی۔دیہی علاقوں میں گندم 47.16 فیصد اور شہری علاقوں میں 43.4 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں چاول، دال مونگ، مسٹرڈ آئل، کوکنگ آئل، ویجیٹبل گھی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button