پاکستانی خبریںعالمی خبریں

حکومت چھوڑ سکتا ہوں مگر چوروں کو این آر او نہیں دوں گا، وزیر اعظم عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا کہ کسی صورت استعفی نہیں دوں گا۔ حکومت جاتی ہے تو چلی جائے لیکن مجھے بلیک میل کرکے این آر او لینے والے بھول جائیں کہ میں جھک جاؤں گا۔

وزیر اعظم عمران خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور عدم اعتماد سمیت سول و عسکری قیادت کے تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا ، حکومت گئی تو چھپ نہیں بیٹھوں گا۔ بولے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے ہماری پارٹی کو مضبوط کیا جبکہ یہ اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی مجرم ہے ان کے ساتھ کیوں بیٹھوِں ۔ مولانا فضل الرحمن بارہویں کھلاڑی ہوکر مجھ سے استعفی مانگتا ہے۔ کہا کہ آخری بال تک چوروں کے خلاف لڑوں گا۔ چوہدری نثار سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار خود مستقبل کا فیصلہ کریںگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں اخلاقیات نہیں۔ یہ صرف پیسوں کے پجاری ہیں۔ ضمیر بیچنے اور خریدنے کا کام کرتے ہیں۔ کہا شریفوں اور زرداری نے طاقت میں آکر صرف پیسہ بنانا ہے وہ کرپشن کے برینڈز ہیں۔

وزیر اعظم نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوج نہ ہوتی تو ملک ٹکڑے ہوتا۔ فوج یا کسی عہدیدار سے کوئی اختلاف نہیں۔ میرے نیوٹرل والے بیان کو غلط سمجھا گیا۔ ایک سوال کے جواب پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں مگر این آر او نہیں دوں گا۔

مسٹر خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے کارڈ شو کرکے ہماری گیم آسان بنائی۔ وہ ایکسپوز ہوگئے اور ہمیں مزید مضبوط ہوکر لڑنے کا موقع ملا۔ کہا ایک بات تو طے ہے کہ عہدوں کی پرواہ نہ کی ہے نہ کروں گا۔ میرا مقصد ان چوروں سے لڑنا ہے جو میں جاری رکھوں گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button