پاکستانی خبریں

حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔اوگرا نے پیٹرولنگ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ورکنگ شروع کر دی۔

 

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔

 

نئی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

 

اوگرا حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button