پاکستانی خبریںعالمی خبریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ ، آئندہ پندرہ روز کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی الحال برقرار رہیں گی اور آئندہ پندرہ روز کیلئے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اپریل سے پندرہ اپریل تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو قیمت نہ بڑھانے کی وجہ سے 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر ایک سو انچاس روپے چھیاسی پیسے ، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر ایک سو چوالیس روپے پندرہ پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر ایک سوپچیس روپے چھپن اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر ایک سو اٹھارہ روپے اکتیس پیسے برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button