پاکستانی خبریںعالمی خبریں

خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے، آرمی چیف

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی طویل المیعاد اور کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے ۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپالی سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button