پاکستانی خبریں

خواتین اور بچیاں جنگوں میں نشانہ بن رہی ہیں،تعلیم اور ان کی تحفظ پر کام کرنا ہوگا ،بلاول بھٹو

خلیج اردو
نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی، جنگ اور نفرت کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں خواتین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات اور جنگوں میں سویلین افراد ٹارگٹ بن رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچیاں بھی جنگوں سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں،خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،عراق ،یوکرین اور افغانستان میں خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے جبکہ افغانستان میں بچیوں کو تعلیم سے روکنا تشویشناک ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے تاہم پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی، جنگ اور نفرت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button