پاکستانی خبریںعالمی خبریں

خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، مزید تفتیش شروع

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بنا کر جنسی ہراسگی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراساں کرتا تھا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کےملزم وقاص طارق کو چھاپہ مار کر اسلام اباد سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کر کے شیئر کرنے میں ملوث تھا اور ملزم نے قابل اعتراض مواد کے ذریعے شکایت کنندہ کو جنسی تعلقات کے لیے مزید بلیک میل، ہراساں اور دھمکیاں بھی دیں۔

ملزم کے زیر استعمال موبائل فون قبضے میں لے کر فورانزک کے لئے بھجوایا گیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button