پاکستانی خبریںعالمی خبریں

دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا، آرمی چیف

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ افغانستان میں کسی انسانی المیے سے بچنے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں ، باہمی دلچسپی، افغان سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی تعاون تنظیم غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغانستان، پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ امریکی نمائندے نے ہرسطح پرپاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کوفروغ دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا سربراہی اجلاس منعقد کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات کی پاکستان کے سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button