پاکستانی خبریںعالمی خبریں

رحمتوں اور برکتوں کی رات: اسلام آباد میں موسم کی انگڑائی، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا

خلیج اردو

اسلام آباد : آج پاکستان سمیت اکثریتی مسلم ممالک میں شب بارات کو عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور مکتلف گلیوں میں چراغاں کیا گیا ہے۔

 

موسم بھی کافی خوشگوار ہوگیا ہے۔ چلتی ٹھنڈی ہواؤں نے مارگلا کے پہاڑیوں کے دامن میں واقع اسلام آباد کے موسم کو سہانا بنا دیا ہے۔

 

بارش اور گرج چمک کا امتزاج فضا میں بہار کی پھولوں کی خوشبو بکھیر کر آج کی پرنور رات کو معطر بنا رہا ہے۔ شہر بے مثال میں سڑکوں پر سکون کا سماں ہے۔

 

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ملک کے بیشتر وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 

دریں اثنا سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور لاہورمیں تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button