پاکستانی خبریں

سائفر کو کسی سے نہیں چھپایا گیا، دفتر خارجہ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھانا تباہ کن ہے،ترجمان دفتر خارجہ

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان میں خارجہ امور کے دفتر کے ترجمان عاصم افتخار نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن سے آنے والے سائفر وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے نہیں چھپایا گیا۔ سائفر کسی سے چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

رجیم چینج کی مبینہ سازش کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپانے کی اطلاعات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن سے آنے والے سائفر وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے نہیں چھپایا گیا۔ سائفر کسی سے چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی ورکنگ پر شکوک و شبہات کا اظہار تباہ کن ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button