پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک سمیت مختلف افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: یوم پاکستان پر زندگی کے مختلف شعبوں میں شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا ۔ صدر مملکت نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک سمیت ملکی سلامتی اور فن کے شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر ملک منعقدہ تقریب میں صدر مملکت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن مینیجر کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے عدنان ملک کو شجاعت و بہادری دکھانے پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا ۔

 

تقریب میں ڈاکٹر انعام الرحمان کو شعبہ سائنس اور ڈاکٹر قمر محبوب کو شعبہ انجینئرنگ میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ کشور ناہید کو شعبہ ادب میں نمایاں خدمات پر جبکہ محمد اعظمی عبدالحامد کو سماجی شعبہ میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

 

 تقریب میں محترمہ ریشماں کو ستارہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا ۔ صدر مملکت نے ملکی سلامتی کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر بریگیڈئیر شفیع اللہ خان کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا ۔

 

 این سی او سی کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے پر سید تجمل حسین کو ڈیٹا سائنس میں نمایاں خدمات پر تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔

 

چودھری خالد محمود کو سماجی و سیاسی خدمات پر ستارہ قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کے شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تبسم شبیر اعوان کو تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

 

 ریلوے ٹریک پر اپنی حاضری دماغی سے مسافر کی جان بچانے والے جمیل احمد کلہوڑو کو بھی شجاعت و بہادری پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button