پاکستانی خبریں

سیلاب متائثرین کی امداد اور بحالی میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے امداد اور بحالی آپریشن جاری، سی 130 جہاز امداد لے کر پہنچ گیا،میڈیکل کیمپس قائم

خلیج اردو

اسلام آباد : پاک فضائیہ کا بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریلیف آپریشن کے دوران پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کیں ۔۔۔تفصیل فیصل رضا خان کی رپورٹ میں

 

پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران ریاستی اداروں اور سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ فیلڈ میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو مفت علاج اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

 

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ آج پی اے ایف کا سی 130 طیارہ نورخان ایئربیس سے 14000 پاؤنڈ امدادی سامان لے کرسیلاب متائثرین تک پہنچا اور متائثرین میں خوراک، خیمے اور ادویات تقسیم کیں۔

 

پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق موجودہ ریلیف آپریشن پاکستان ائیر فورس کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button