پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی ملٹری کمپاؤنڈ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، تین دہشتگرد ، 6 جوان شہید

خلیج اردو
راولپنڈی : ٹانک میں تین دہشتگردوں کی ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جری سپوت مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد ،خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید ،راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل ، ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام ،خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی اور سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شہدا میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button