پاکستانی خبریں

سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک

خلیج اردو
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 27 اور 28 مارچ کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس موقع پر ہونیوالے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا۔

عمائدین نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button