پاکستانی خبریںعالمی خبریں

شہباز گل نے میری اور میرے خاندان والوں کی زندگی خطرے میں ڈالی اور گالم گلوچ کی، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے

خلیج اردو
اسلام آباد : حال ہی میں متنازع بننے والے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے شہباز گل کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

وی پروگرام میں گالم گلوچ اور ہتک آمیز زبان استعمال کرنے پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے شہباز گل کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی۔ درخواست میں شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے

رامیش کمار نے استدعا کی ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں گالم گلوچ کی اور ہتک آمیز الفاظ کہے۔ شہباز گل نے میرا نمبر ٹی وی پر شئیر کیا ۔ میرا نمبر پی ٹی آئی کارکنوں کو دیا گیا ہے جس پر کالیں کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ لاجز بھی آئے۔ ان کارکنوں نے ریسپشن سے فون کرکے میری اہلیہ کو دھمکیاں دیں۔

رامیشن کمار کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے اس اقدام سے میری اور میرے خاندان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ مجھے اپنے خاندان کو سندھ ہاؤس منتقل کرنا پڑا۔ تاہم سندھ ہاؤس پر بھی پی ٹی آئی کارکنان حملہ کرچکے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button