پاکستانی خبریں

شہباز گل پر تشدد ہوا یا نہیں، جاننے کیلئے طبی معائنہ کرنا چاہا مگر شہباز گل نے انکار کیا،نئی میڈیکل رپورٹ جاری

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنز پمز نے شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شہباز گل کو مکمل طور پر صحت اور ہوش و حواس نارمل قرار دیا گیا ہے۔

 

پمز کے سنیئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طبی ماہرکی نگرانی میں 18اگست کو شہبازگل کے دمے کاعلاج شروع کیاگیا تھا اور وقت پر دوائیں دی گئی ۔ 21 اگست کو میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کی نگرانی کیلئے شام 4بجے اور6بجے دونوں مرتبہ 15منٹ کیلئے شہبازگل کی ادویات اوردیگرطبعی سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔

 

رپورٹ کے مطابق مسٹر گل کے ایکسرے ،خون کی رپورٹس نارمل ہیں۔ انہوں نے خود بتایا کہ انہیلرکے استعمال کی وجہ سے صحت پہلے سے بہتر ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کو تشدد کے الزام بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی معائنہ کرنا چاہا لیکن انھوں نے انکار کرتے ہوئے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریض کو معمولی نوعیت کی سینے کی تکلیف ہے جس کوئی علامات نہیں ہیں۔ چھ رکنی بورڈ کی جانب سے ادویات اوراحتیاط کی ہدائت کے بعد دسچارج سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button