پاکستانی خبریں

"عالمی امن میں پاکستان کی قربانیاں جاری، پاک فوج کا سپاہی کانگو میں کالعدم گروپ کی فائرنگ سے شہید

خلیج اردو

راولپنڈی : عالمی امن میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا سلسلہ جاریہے۔۔اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا سپاہی جام شہادت نوش کرگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار بابر صدیق کالعدم تحریک کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق حوالداربابرصدیق کانگو میں امن مشن میں خدمات انجام دے رہےتھے۔ ایک کالعدم گروپ نے تیس ستمبرکو پرماننٹ آپریشنل بیس پرہتھیارڈالنےکے نام پرحملہ کیا، حوالداربابرصدیق کالعدم ہتھیارڈالنے والوں کی رجسٹریشن کررہاتھا کہ ایک حملہ آور نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے باعث بابر صدیق کے سر میں گولی جالگی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہید حوالدارکو فوری طورپر نزدیکی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ لےجایا گیا جہاں زخمی حولداربابرصدیق زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے، واقعے کے بعد پاک فوج کےا ہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔پینتیس سالہ شہید حوالدار کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ سے تھا، شہید کےلواحقین میں بیوہ،ایک بیٹااورایک بیٹی شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ پاکستان کے امن مشن کے جوانوں نے ہمیشہ امن مشن ٹاسک کیلئےنمایاں کردارادا کیا جس کا مقصد عالمی امن کی خاطر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنزمیں سرگرم حصہ لینا ہے جس کے لئے پاکستان کےجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک پاکستان کے171پیس کیپرزمختلف امن مشنزمیں اپنی جانیں قربان کرچکےہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button