پاکستانی خبریں

عالمی برادری بھارت کے اسٹریٹجک اثاثوں کے حفاظتی اور سیکیورٹی پروٹوکول پر نظر رکھیں، کور کمانڈرز کانفرنس

خلیج اردو
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، داخلی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس نے بھارتی میزائل واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 248ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں داخلی، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیشہ ورانہ امور سمیت مغربی سرحدوں پر مینجمنٹ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اجلاس میں بھارتی میزائل کےحالیہ واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ میزائل واقعہ ایک بہت بڑا حادثہ بن سکتا تھا، شرکاء نے زور دیا کہ بھارت کے غلطی تسلیم کرنے کے باوجود متعلقہ عالمی فورمز کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کے اسٹریٹجک اثاثوں کے حفاظتی اور سیکیورٹی پروٹوکول پر نظر رکھی جائے، کیونکہ ایسے خطرناک واقعات خطے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کے جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا، ہ شرکاء نے عزم دھرایا کہ ملک میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے، آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی،

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button