پاکستانی خبریں

عمران خان حاضر ہوں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو طلب کر لیا

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کر لیا۔

 

عمران خان کو اکتیس اگست کیلیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

 

عدالت کا کہنا ہے کہ یہ پوری عدالت کی ساکھ کا سوال ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے رجسٹرار کے نوٹ پرسابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

 

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے بارے میں دھمکی آمیزالفاظ استعمال کیے گئے۔۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ وہ خاتون جج کون سا کیس سن رہی تھیں؟۔۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ خاتون جج شہبازگل کے ریمانڈ سے متعلق کیس سن رہی تھیں۔

 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ انویسٹی گیشن میں تو عدالتیں بھی مداخلت نہیں کرتیں۔یہاں خاتون جج کو دھمکی دی گئی۔۔۔پورے پاکستان میں ججز کام کررہے ہیں۔

 

عدالت فیصلہ خلاف دے گی تو اس کےخلاف کیا تقریریں شروع کردیں گے؟۔۔یہ عام آدمی کوکس طرف لے جارہے ہیں کیا لوگ اپنا انصاف خود شروع کردے؟سول بیوروکریسی۔آئی جی کوبھی دھمکی دی گئی۔۔کیا پولیس نےکام نہیں کرنا؟۔۔۔اگرریاستی ادارے کام نہیں کریں توملک کیسے چلے گا ؟

 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کچھ لوگ نظام کو یرغمال بنا کراسے اپاہج کرنا چاہتے ہیں۔۔ ایک حکومت چلی جائے گی اوردوسری آئے گی تو ایسے بیان شروع کر دینگے؟

 

عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے کیس میں متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے کے لیے عدالت میں ایک متفرق درخواست بھی دائر کی۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button