پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عمران خان نے اسلام آباد دھرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنان کو کل بڑی تعداد میں مرکزی الیکشن کمیشن سمیت ملک بھر میں کمیشن کے دفاتر کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے چئرمین عمران خان کا پشاور، لاہور اور ملتان کے دوروں کا اعلان کیا گیا۔

عمران خان ان تینوں اہم مقامات پر کارکنان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو بڑی تعداد میں مرکزی الیکشن کمیشن سمیت ملک بھر میں کمیشن کے دفاتر کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ایک ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد نظریہ پاکستان کے تحت نیا پاکستان بناناتھا۔تحریک انصاف کے تین اہم رہنما اصول ہیں۔ پہلا خودار پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرنی۔

مسٹر خان کا کہنا ہے کہ ہم ایک فلاحی ریاست کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں قانون سب کے لیے برابر ہو۔ یہ نہیں ہوسکتاکہ طاقتور این آر او لے کر بیٹھ جائے اور غریب کو سزا ملے۔

دوسری جانب ملک بھرمیں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ حکام نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا مذید کہنا ہے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بھی خط لکھا گیا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button