پاکستانی خبریں

عمران خان کا رویہ بادی النظر میں جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی ہے،اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری مسترد کرنے کی درخواست خارجہ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں جاری شدہ وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وارنٹ گرفتاری پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رہے گے۔عمران 18 مارچ کو پیش ہوں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست قانون اور حقائق کے منافی ہے، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو قانون کو اسسٹ کرنا چاہیئے ریزسٹ نہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے خلاف درج درخواست خارج کرتے ہوئے وارنٹ برقرار رکھے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے درخواست گزار اپنے حقوق کھو چکا ہے،درخواست گزار کو اب اس عدالت کے سامنے سیرنڈر کرنا لازمی یے،عدالت کبھی بھی یہ صورتحال نہیں سراہتی اور اسے جان بوچھ کر قانون کی خلاف ورزی کرنا سمجھتی ہے،

فیصلے کے مطابق قانون کمزور اور طاقتور سب کے لئیے برابر ہے،آئی جی اسلام آباد نے زخمی پولیس افسران کی فہرست اور پولیس کو پیش آنے والی مزاحمت کی تصاویر بھی عدالت کو فراہم کیں،درخواست گزار کے روئیے کی روشنی میں وارنٹ گرفتاری محظ انڈر ٹیکنگ کی بنیاد پر خارج نہیں کئیے جاسکتے۔

سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرنے جب اسلام آباد پولیس زمان پارک گئی تو ان پر حملہ کیا گیا۔ میں 65 جوانوں کی طرف سے رائے دے رہا ہوں کہ ایک شخص کو اگر ریلیف دینا ہے تو 22 کروڑ عوام کو بھی دیا جائے۔
سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی کی جانب سے جب عدالت میں عمران خان کی حاضری کی یقین دہانی کیلئے انڈرٹیکنگ جمع کرائی گئی۔۔ وکیل خواجہ حارث نےہائیکورٹ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ نے کہا کہ وارنٹ کوٹرائل کورٹ دیکھے، گزارش ہے کہ انڈرٹیکنگ لے کر وارنٹ معطل کیے جائیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عمران خان کی متعدد انڈرٹیکنگ سیشن عدالت میں پہلے آ چکی ہیں۔۔حروف کی غلطیوں کے علاوہ عمران خان کی فریش انڈرٹیکنگ میں کچھ نیا نہیں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد میں سناتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

دوسری طرف خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو ریلیف مل گیا۔ مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں 20 مارچ تک توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button