پاکستانی خبریں

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی تحقیقات شروع، نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر لیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر لیا۔ عمران خان نے زیادہ مالیت کے تحائف کو کم قیمت کے ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانے سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ انکے خلاف کیس میں تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

دوسری طرف نیب نے توشہ خانہ کیس میں کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران اور رانا ابرار خالد کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا ہے۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button