پاکستانی خبریں

عید الفطر کے بعد پاکستان میں ہفتہ کی چھٹی بحال ہونے کا امکان ۔

خلیج اردو: عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر سرکاری ملازمین سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دیگر 5دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button