پاکستانی خبریںعالمی خبریں

غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلہ : پاکستان کا سخت جواب دینے کا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا فیصلہ کر لیا۔ قومی سلامتی کمیٹی غیر ملکی مراسلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی، سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔

کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو غیرملکی آفیشل کی پاکستانی سفیرسے ہونے والی باضابطہ بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ غیر ملکی سینئر آفیشنل نے ملاقات میں پاکستانی سفیر کو پیغام دیا۔پاکستانی سفیر نے پیغام وزارت خارجہ کو ارسال کیا

اعلامیہ کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی مراسلے کو پاکستان کے اندورنی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دے دیا۔اور واضح کیا کہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔

کمیٹی نے مراسلے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس میں استعمال کیے گئے الفاظ کو سفارتی اداب کے منافی قرار دے دیا۔فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں متعین اس ملک کے سفیر اور اس ملک کو بھرپور جوابی پیغام دیا جائیگا۔ متعلقہ ملک سے باظابطہ ذریعوں اور سفارتی آداب کے مطابق احتجاج کیا جائے گا۔

کمیٹی نے گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے فیصلے کی بھی حمایت کی جس کے مطابق معاملے کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرا سیشن میں لانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button