پاکستانی خبریں

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف سینیٹ میں قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔

خلیج اردو
26 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پاکستان میں ایوان بالا کے اجلاس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی ۔ جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

قراردادقائدایوان ڈاکٹرشہزادوسیم نے پیش کی ،قراراداد کے متن میں کہاگیاہے کہ حضرت محمد کیلئے ہماری محبت ایمان کاحصہ ہے، کوئی مسلمان نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،ایسے اقدامات کوحکومتی سرپرستی حاصل ہوناافسوسناک ہے۔

قرارداد کے مطابق اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،بین الاقوامی برادری ایسے اقدامات روکنے کیلئے کرداراداکرے۔ ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ قراردادکی کاپی پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیرکے حوالے کی جائے،جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ فرانسیسی سفیرکوملک سے نکالناچاہئے،پاکستان کوفرانسیسی مصنوعات کابائیکاٹ کرناچاہئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button