پاکستانی خبریںعالمی خبریں

فوجی افسران مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کریں، آرمی چیف

خلیج اردو
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیرتربیت افسران پر زور دیا ہے کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں شرکا اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران طلبا کی پیشہ ورانہ صلاحتیں نکھارنے پر فیکلٹی ممبرز کو سراہا۔

آرمی چیف نے طلبا پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز بارے تیار رہیں اور جدید ٹیکنالوجییکل ترقی اور پیشہ ورانہ صلاحتیں نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آرمی چیف نے بعد ازاں کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے احسن طریقہ سے انعقاد کے لئے صوبے بھر میں تعینات فارمیشن کی شاندار کوششوں کو سراہا،۔

اس سے قبل آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا،آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں شرکا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button