پاکستانی خبریں

قوم آج یوم پاکستان منارہی ہے‘ اسلام آباد میں مرکزی تقریب جاری‘ مسلح افواج کی شاندار پریڈ

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور او آئی سی اجلاس کے مہمان خصوصی طور پر شریک ہیں

قوم آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس حوالے سے مرکزی تقریب جاری ہے جہاں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے ، اس دن کا آغازمساجد میں خصوصی دعاؤں سے ہوا اور پاک فوج نے توپوں کی سلامی دی ، اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان بھی موجود ہیں ، اس کے علاوہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کو بھی پریڈ میں پر مدعو کیا گیا ہے اور او آئی سی کے فلوٹ کو خصوصی طور پر پریڈ کا حصہ بنایا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اس سال یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ‘شاہ رہے پاکستان’ رکھا گیا ہے جو قومی ترانے سے لیا گیا ، اس موقع پر پر ہونے والی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے حصہ لے رہے ہیں جب کہ آرمڈ کور، آرٹلری ، ایئر ڈیفنس اور رینجرز کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہیں ، اس دوران جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوا۔

خیال رہے کہ دن 23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا ، یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا جب کہ منٹوپارک کے مقام پرآج گریٹراقبال پارک موجود ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button