پاکستانی خبریں

لانگ مارچ ہفتے کے روز مندرہ پہنچے گا جہاں عمران خان اعلان کریں گے کہ کب اسلام آباد داخل ہونا ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان

خلیج اردو

راولپنڈی: راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فیاض الحسن چوہان کا  کہنا تھا کہ راولپنڈی میں دس لاکھ لوگ عمران خان کا استقبال کرنے کیلئے جمع ہوں گے، لانگ مارچ کے استقبال کیلئے خواتین کا مشعل بردار بڑا جلوس نکالا جائے گا۔

 

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ توشہ سے متعلق کپتان نے وکلاء کو ذمہ داری لگا دی ہے جو لندن، دبئی اور پاکستان میں اس حوالے سے جلد کیس کریں گے۔توشہ خانہ میں حاصل وصول کچھ بھی نہیں ہوا ،قیمتی کاریں قیمتی ہاراور قالین پانچ فیصد ادا کر کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے گھر لے گئے،۔

 

فیاض الحسن چوہان  نے بتایا کہ حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر زائرین کی سہولت کیلئے خودکار چھتریاں لگائی جائیں گی۔ سموگ کو کم کرنے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات کیئے جائیں گے۔ جبکہ پنجاب پولیس کو 1200 ڈرون کیمرے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button