پاکستانی خبریںعالمی خبریں

لوٹا کہنے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اور ساتھیوں نے بزرگ شہری پر تشدد کیا

خلیج اردو
اسلام آباد : اسلام آباد کے ہوٹل میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان اور پی ٹی آئی کے حمایتی بزرگ میں تلخ کلامی کے بعد سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی غصے میں آگئے ۔۔ پی ٹی آئی کارکن کو دھکے اور مُکے مارے ۔۔ کرسی سے گھسیٹ کر نیچے گرادیا ۔

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہوگیا پر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر عوامی غصے کی شدت میں کمی نہ آئی ۔ اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منحرف رکن نور عالم سیاسی جماعتوں رہنماؤں کے ساتھ افطار کررہے تھے کہ پی ٹی آئی کے حمایتی شخص نے جملہ کس دیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق نور عالم خان اور بزرگ شہری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا ۔پیپلزپارٹی رہنما ندیم افضل چن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایتی شخص نے نور عالم خان کو گالی دی، ہم نے معذرت کیلئے کہا تو وہ لڑائی کیلئے لپکا۔۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ماں بہن کو گالی اور ہم پر حملہ کیا گیا تو ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد نور عالم خان کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں نامعلوم شخص کیخلاف درخواست بھی جمع کرادی گئی ۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ہم نے اسے اگنور کیا اور افطار کے لئے کھانا لینے اٹھے۔ دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دی ، اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کر دیا ۔ درخواست میں نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان بدتمیزی کر چکے ہیں ، شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تشدد کو افسوسناک قرار دے رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button