پاکستانی خبریں

مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ، مریم نواز

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آگیا۔عدالت نے دونوں کی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔۔۔۔احتساب عدالت نے مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایک سال سزا سنائی تھی۔۔۔ججز نے ریمارکس دیئے کہ اگر مریم نواز کے خلاف کیس ہو بھی تو وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں۔یہ کیس کیسے بنتا ہے؟۔نیب کیس ثابت کرنے میں ناکام ہو گیا۔

 

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پرسماعت کی۔۔مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت پیش ہوئے۔.۔دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرن دلائل دیئے کہ شریف فیملی نے خود بھی اپنے دفاع میں کوئی دستاویز پیش نہیں کی۔جسٹس عامرفاروق نے کہا وہ کیوں دستاویزات پیش کرتے۔۔۔انکا تو کام ہی نہیں تھا۔۔نیب نے ثابت کرنا تھا۔۔۔یہ اگر روسٹرم پر کھڑے ہو کر کہیں کہ پراپرٹیز ہماری ہیں پھر بھی پراسیکیوشن نے ثابت کرنا ہے۔

 

۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا انہیں تو خاموشی سے کھڑے رہنا چاہیے تھا۔۔بالکل کچھ بولنا ہی نہیں چاہیے تھا۔۔۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا پراپرٹیز کی مالیت کا تعین کرنے والا کوئی دستاویز سامنے آیا؟۔۔آپ کے پاس کوئی دستاویز ہے۔۔۔جس سے پراپرٹیز یا اپارٹمنٹ کی مالیت کا پتہ چلے؟

 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ شریف فیملی کا موقف ہے کہ دادا نے پوتے کو پراپرٹیز دیں۔۔۔تفتیشی افسر نے انکے اس موقف کو غلط ثابت کرنا تھا۔پراسیکیوشن نے یہ ثابت کرنا تھا کہ اصل ملکیت نواز شریف کی ہے یا نہیں۔۔۔ملکیت کمپنی کی ہے،اب اس کمپنی کو لنک کریں۔

 

نیب نے جو کیس بنایا ہے وہ تو مریم نواز کے خلاف ہے نواز شریف کے خلاف نہیں۔۔۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ شواہد سے بتا دیں کہ نواز شریف کا تعلق کیسے ثابت ہوتا ہے؟۔۔۔باتوں سے تو نہیں ہو گا، براہ کرم کوئی شواہد دکھا دیں۔۔آپ ایک ثبوت سے دکھائیں کہ نواز شریف کیا کردار ہے۔آپ کو دکھانا ہے کہ نواز شریف کا کیس میں کردار ہے وہ ہونگے تو ہی مریم کا کردار آئے گا۔

 

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔۔فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں بانٹیں۔.

 

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی بریت پرکہا کہ اللہ نے انہیں سرخرو کیا،کہتی ہیں آج عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں،اب بہت جل میاں نوازشریف بھی وطن واپس آئیں گے،انہوں نے کہا کہ سائفرپرآڈیولیکس کےبعد انکوائری کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے

 

عدالت عالیہ سے اپنی بریت کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز میڈیا سے گفتگو کے لیے آئیں تو اسی دوران انہوں نے فون پراپنے والد سے بات کی اورفیصلے پرانہیں مبارک باد دی

 

مریم نواز کا کہناتھا کہ ان کے خلاف مقدمات بنانے والے آج ناکام ہوگئے،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کےبعد وہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہیں

 

مریم نواز نے سائفرپرسامنے آنے والی آڈیو لیکس پرکہا کہ یہ ملک سے غداری کے مترادف ہے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے

 

مریم نوازنے اپنی لیکس آڈیوز سے متعلق بھی وضاحت پیش کی،انہوں نے کہا کہ انہیں فخرہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے مشینری درآمد نہیں ہوسکتی

 

مریم نواز نے کہا کہ ان پرآزمائش آئی تھی انہوں نے سات سال تک کٹھن حالات برداشت کیے مگرآج وہ ہرالزام سے سرخروہوکرنکلی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button