پاکستانی خبریں

مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر قیاس آرائیوں کی وجہ سے متائثر ہوتی ہے۔۔ملک معاشی اعشاریے استحکام کی جانب جارہے ہیں۔مصنوعی طریقے سے معیشت کو سہارا نہیں دینا چاہتے ۔

 

امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت بارے اعتماد بحال ہوتا جارہا ہے۔۔ملکی مالیاتی اعشاریئے اسحکام دکھا رہے ہیں۔۔چند لوگوں نے مالیاتی اعشاریوں بارے غلط قیاس آرائیاں کیں۔۔کسی مصنوعی طریقے سے روپیہ کو استحکام دینے کی ضرورت نہیں

 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جون 2023 تک 22 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔ ایک ارب ڈالر بانڈز کی میچورٹی بھی سر پر کھڑی ہے۔ممکن ہے بانڈ ہولڈرز کو نئے بانڈز کا اجرا کیا جائے۔زربادلہ کو احتیاط سے خرچ کرنا پاکستان کی مجبوری ہے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 3 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے کی صلاحیت ہماری معیشت میں موجود ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button