پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کے بعد انتظامی امور سوویلین حکومت کے حوالے کر دیئے گئے

خلیج اردو
راوپنڈی :
بے پناہ قربانیوں کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا اور امن کے ساتھ ریاستی رٹ قائم ہوا۔ اس حوالے سے سول انتظامیہ کو انتظامی اور امن او مان کے امور حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں امن کی بحالی مشترکہ قربانیوں کا ثمر ہے۔

سوات میں ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کی 15سالہ خدمات مکمل ہونے پر کانجو کنٹونمنٹ سوات میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیراعلی محمود خان اورکورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی جہاں ایف سی کے پی کوانتظامی اورامن وامان کے امور حوالے کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 2018میں علاقے کے امورصوبائی حکومت کو منتقل کردیئے تھے تاہم پاک فوج سیکیورٹی اورترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کےلیے موجود تھی۔

وزیراعلی کے پی محمود خان نے کانجو کنٹونمنٹ سوات کی تشکیل پر پاک فوج سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی نتیجے علاقے میں دیرپا امن ممکن ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button