پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ملک سے دہشتگردوی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کا متحد ردعمل ناگزیر ہے ، جنرل باجوہ

خلیج اردو
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے ملک سے دہشتگردوی اور انتہا پسندی کے خاتمئ کیلئے پوری قوم کا متحد ردعمل ناگزیر ہے۔۔شہداء کی قربانیوں سے پاکستان میں دیرپا امن واپس آئے گا۔

پاکستان میں افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جکاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے اضلاع میں پائیدار استحکام اور دیرپا ترقی کے لیے ضروری ہے۔ملک سے انتہاء پسندی، دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینے کیلئے پوری قوم کا یکسو نقطہ نظر اور متحد ردعمل ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کیپٹن سعد بن عامر شہید، لانس نائیک محمد عرفان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جری سپوتوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے جام شہادت نوش کی۔ گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان، صوبائی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سپہ سالار نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کے کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے خیرمقدم کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button