پاکستانی خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری،بالائی علاقوں میں برف باری سے راستے بند

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ استور علاقے اسکمل ،شنکرگڑھ ،دیرلے میرملک بٹواش میں اب تک 1 فیٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے۔ قمری منی مرگ چلم ۔ داسخریم ،گوٹمسراور بکھٹ میں 2 فیٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے۔ رات گئے برف باری کی وجہ سے بالای علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع  ہو نے سے نظام زندگی مفلوج ، گندم ۔ایندھن ۔اور اشیاء ضروریہ کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

 

سکر دو کے علاقوں شگر،گانچھے،کھرمنگ سمیت تمام بالائی علاقوں میں برف باری سے علاقہ مکین تک گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ معمولات زندگی متاثر،کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بند ہو گئیں ،  برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ،لکڑی اور گرم ملبوسات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

 

پہاڑوں پر برفباری اوور بارش سے موسم ، ٹھنڈیانی ،،نتھیاگلی ،،ایوبییہ میں چھ سے سات انچ تک برف پڑھ چکی ہے، جبکہ کچھ مقامات میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ راستے بند ہو گئے ، شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،،،،مری  کےنشیبی علاقوں  میں موسلا دار بارش  سے ندی نالوں میں طغیانی سے  نکاسی آب کا سسٹم بند ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر بہنے لگا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button