پاکستانی خبریں

موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیا جارہا ہے یا نہیں؟ پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 15 اپریل سے موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیے جانے کی اطلاعات پر اپنی وضاحت جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی اے 15 اپریل سے موبائل فونز سے ٹیکس ختم کر رہی ہے؟
پی ٹی اے نے صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال تمام صارفین رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایف بی آر کے قابل اطلاق ڈیوٹی ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

صارف نے پی ٹی اے سے پھر سوال کیا کہ ’موبائل فونز سے ٹیکس کب تک ختم کردیا جائے گا؟
جس کے جواب میں پی ٹی اے نے کہا کہ اس کے لیے ایف بی آر سے رابطہ کریں۔
پی ٹی اے کی وضاحت سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی موبائل فونز سے ٹیکس ہٹائے جانے کے حوالے سے افواہیں غلط ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے یہ بھی وضاحت بھی دی کہ موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز/ڈیوٹیوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں پی ٹی اے وضاحت کرتی ہے کہ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کئے جاتے ہیں۔
پی ٹی اے نے مزید وضاحت میں کہا کہ پی ٹی اے عوام الناس کی سہولت کے لیے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کررہا ہے۔

پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہےجس کے ذریعےدرخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسزکی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیےرجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
اس عمل کے دوران ٹیکسسز ایف بی آر کی طرف سے نافذ کی جاتی ہیں اور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہی جمع ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button