پاکستانی خبریںعالمی خبریں

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دےدیا

خلیج اردو: ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کاآؤٹ لک مستحکم قراردےدیا۔

موڈیز کے مطابق مستحکم آؤٹ لک معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی شرح نمو 3 سے 4 فیصد اور 2023 میں 4 سے 5 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

موڈیز کے مطابق غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی، بینکوں کا منافع اعتدال سے بڑھے گا جو نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا، بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی رواں سال بڑھے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button