پاکستانی خبریںعالمی خبریں

مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی مار چ کرنے والی اتحادی حکومت نے عوام کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات ایک ساتھ 30 روپے فی لٹر مہنگی ، پٹرول کی فی لٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے لٹر ہوگئی ۔ مٹی کا تیل 155 روپے 56 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے فارمولے پر جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 205 روپے ہوتی، وزیراعظم شہبازشریف نے قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ لیا ہے، آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں اضافے ہوتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button