پاکستانی خبریں

میری ماں بھی اسی بیماری سے مرگئی تھی ، اللہ سب ماؤں کو سلامت رکھے ، مریم نواز شریف

خلیج اردو
30 اپریل 2021
لاہور : پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے حوالے سے بری خبریں آرہی ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگ ان کی خرابی صحت کے باوجود اپنا کام جاری رکھنے پر ان کی تعریف کررہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button