پاکستانی خبریںعالمی خبریں

میرے خلاف سازش اور فیصلوں کو عوام نے دفن کر دیا، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر الگ الگ احتجاجی ریلیوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے نکلنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے مختلف اجتماعات کی ویڈیو شیئر کی ہے اور سپورٹ پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی ملکی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو خود سے باہر نکلتے نہیں دیکھا جو ڈاکوؤں کی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کیلئے آج نکلے۔

مسٹر خان نے لکھا کہ یکجہتی کےاظہار ،امریکی حمایت سےمقامی میرجعفروں کے بل پرحکومت بدلنے ،ضمانتوں پررہا ڈاکوؤں کےبےحمیت ٹولےکواقتدار دلوانےکیخلاف جذبات سےبھرپوراحتجاج کیلئےبڑی تعدادمیں نکلنےپرمیں اہلِ پاکستان کامشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج سےثابت ہوتاہےکہ ملک وبیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نےاسےپوری شدت سےمستردکردیاہے۔

اس احتجاج کیلئے عمران خان نے جمعہ کے دن کال دی تھی۔

جس وقت یہ احتجاج ہورہا تھا اس وقت سوشل میڈیا پر کچھ ایسے ٹاپ ٹرینڈ چل رہے تھے جس سے میں دفاعی اداروں اور عدلیہ مخالف جذبات اور غم و غصہ موجود تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button