پاکستانی خبریںعالمی خبریں

نئی حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات، مالیاتی ادارے نے پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستانی وفد اورآئی ایم ایف حکام کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے ساتویں جائزہ کومکمل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستانی وفد اورآئی ایم ایف حکام کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں ۔ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرمس اینٹونیٹ سیہ، ڈائریکٹر ایم سی ڈی جہاد ازوراورمشن چیف ناتھن پورٹرشامل تھے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا، گورنرسٹیٹ بنک اوردیگرحکام شامل ہوئے ۔ وفد نے ساتویں جائزہ کومکمل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔۔ وزیرخزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتارچڑھاؤ سے غریب طبقے کومحفوظ رکھنے کے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

عالمی تیل کی قیمتوں اور مالیاتی نظم و ضبط لانے کے لئے حکومت کی ترجیحات اور کوششوں کو بھی بیان کیا، آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔ مشن چیف مسٹر ناتھن پورٹرکی قیادت میں آئی ایم ایف کا مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

آئی ایم ایف وفد حکومت کی اعلان کردہ پٹرول اوربجلی پرسبسڈی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا ۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد کی ورلڈ بنک کے ایم ڈی ایکسل وان ٹراٹسنبرگ، نائب صدر ہارٹ وِگ شیفر اور دیگرعہدیداروں سے بھی ملاقات کی ۔ جاری پروگرام، قرضوں اور منصوبوں کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ مزید امداد کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیرخزانہ نے بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد پر بینک حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ ایم ڈی آپریشنزنے بھی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button