پاکستانی خبریںعالمی خبریں

نواز شریف کو ماضی میں ضیاء الحق کا بیٹا کہنا والے بلاول بھٹو کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات

خلیج اردو:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے اسٹین ہوپ ہاؤس میں واقع دفتر آئے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی مبارک باد دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلی کے انتخابات میں کامیابی پر بھی مبارک باد دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کا قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی۔

اس سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔ اس کا تسلسل ہے کہ ہم ایک قومی حکومت بنا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں رابطہ ضروری ہے۔ اس طرح کی ملاقاتوں سے ہم ملک کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر پائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button