پاکستانی خبریںعالمی خبریں

نہ خود چین سے بیٹھونگا نہ کسی کو چین سے بیٹھنے دونگا، وزیر اعظم کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار

خلیج اردو
لاہور : وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پراظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مئی تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ سےنجات تک نہ خودچین سےبیٹھوں کانہ کسی کوبیٹھنےدونگا ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی غفلت سےشہری مشکلات میں ہیں ۔ متعلقہ حکام شہریوں کی تکلیف کم کرنےکیلئےہرممکن کوشش کریں، تیل وگیس کابندوبست ہونےتک عبوری اقدامات کوبہتربنایاجائے نے کہا کہ نوازشریف نےملک میں اضافہ بجلی فراہم کی تھی۔

مسٹر شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نےایک بھی نیایونٹ شامل نہیں کیا ۔ سابق حکومت نےبروقت ایندھن خریدا نا ہی کارخانوں کی مرمت کرائی ۔۔ عمران حکومت نےسستی اور تیزترین بجلی پیدا کرنےوالےپلانٹ بند کیے ۔۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگی اورکم بجلی بنانےوالےکارخانےاستعمال کیےگئے ۔ اس ظلم کی قیمت عوام کوہرماہ100ارب روپےکی شکل میں اداکرناپڑرہی ہے ۔ 6ارب میں ملنےوالاایل این جی کاجہازقوم کو20ارب میں پڑرہاہے ۔ عمران حکومت کاظلم قوم کواس سال500ارب سےزائدمیں پڑےگا ۔ توانائی کےشعبےکی تباہی کرکےپاکستان میں معیشت دیوالیہ کرنےکی سازش کی گئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جوہر ٹاؤن میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیا ۔

وزیراعظم نے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے افسران شامل ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button