پاکستانی خبریں

نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کادو روزہ اجلاس پیرس میں جاری، اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا

خلیج اردو
پیرس: پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام سفارشات پر عمل کرکے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرامید ہے۔پیرس میں دو روزہ اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے دیئے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے ۔پاکستان گرے لسٹ سے نام نکالے جانے کے لیے پرامید ہے

پیرس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر مملکت حنا ربانی کھر کریں گی۔اجلاس کے حوالے سے بھارت ایک مرتبہ پھر جھوٹی مہم بازی میں مصروف ہے۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے گمراہ کن ، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کو بارہا سراہا گیا۔ بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈہ کے باوجود 2022 میں فیٹف نے پاکستانی کاوشوں کا تسلیم کیا۔آج پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button