پاکستانی خبریں

نیو ایئر نائیٹ، سیکورٹی کر دی گئی ٹائیٹ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کردیا۔

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد میں نیو ائیر نائٹ پر 3000 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

شہر اقتدار میں پولیس نے پلان جاری کردیا۔۔شہر کے داخلی، خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ ہوگی۔تمام زونل افسران خود اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔ پولیس کو ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی، ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات جاری کر دی گئی

 

ٹریفک افسران کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے، ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات کی گئی ہے۔مارکیٹوں، عوامی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔مشکوک گاڑیوں، افراد کے خلاف سخت چیکنگ کی جائے گی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام خصوصاً نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ کوئی غیر قانونی فعل نہ کریں۔شہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر کریں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button