پاکستانی خبریں

وارننگ : یہ خبر حساس مواد رکھتی ہے: معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا شخص کو عبرت ناک سزا

خلیج اردو
ایبٹ آباد: پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے خیبرپختونخواہ میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ اباد تھانہ نواں شہر کی حدود میں سات سالہ کشف زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ ایبٹ اباد چاہیلڈ پروٹیکشن کورٹ نے سنیا دیا۔

ملزم قاری سراجہ عرف شانی کو 14 سال قید با مشقت اور دوبار سزاے موت کا حکم گیارہ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ چاہیلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جحج شاکر الله خان نے فصلیہ سنایا۔

ملزم نے تین سال قبل تھانہ نواں شہر کی حدود اکھڑیلہ میں سات سالہ کشف کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

فیصلے کے بعد بچی کے والدین اور ان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں فیصلہ کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button