پاکستانی خبریں

واضح طور پر بتایا جائے کہ الیکشن کب ہوں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو واضح ہدایت

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے  اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سے کل صبح دس بجے تک تحریری جواب طلب کرلیا ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریماکس دئیے کہ الیکشن کمیشن آج ہی وفاقی حکومت کیساتھ میٹنگ کرکے واضح ٹائم لائن اور جواب جمع کرائے۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی ۔ عدالتی نوٹس پر قانونی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے

 

عدالتی استفسار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں لیکن اب اکتیس دسمبر کو انتخابات کرانا ممکن نہیں ۔ حلقہ بندیوں کیلئے 65 دن درکار ہوتے ہیں اس کے بعد انتخابات کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔

 

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے موقف اپنایا کہ 101یونین کونسلز سے متعلق ریکارڈ گزشتہ حکومت نے مرتب کیا۔۔جون میں یونین کونسلز میں اضافے سے متعلق ضروری نوٹیفکیشن موجودہ حکومت نے جاری کئے۔

 

پی ٹی آئی وکیل سردار تیمور اسلم نے دلائل دئیے کہ  ۔۔2جون 2022 کو اسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ۔۔موجودہ حکومت نے اپنی خواہش کے مطابق 2017کی مردم شماری کو بنیاد پر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا۔

 

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ   جلد بازی میں ایکٹ مت کریں ، پراپر ٹائم لائن کیساتھ جواب جمع کرائیں ۔۔ کیس کی مزید سماعت کل دو پہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button