پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیلاب متائثرین کیلئے بحالی کے کاموں سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

12 ترک فوجی طیاروں، 04 ‘گڈنیس ٹرینوں اور 02 ترک ریڈ کریسنٹ ٹرکوں کے ذریعے خیموں، ہنگامی خوراک کی اشیاء اور ادویات کی فوری روانگی کی صورت میں پاکستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر وزیراعظم نے صدر اردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا.

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کے طور عزت مآب سلیمان سویلو، وزیر داخلہ، عزت مآب مرات کروم، وزیر برائے ماحولیات کے سربراہ اور توکی کے نمائندے کے رواں ماہ یکم ستمبر کو کیے گئے پاکستان کے دورہ پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

صدر اردوان کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں، مکانات اور اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں غذائی عدم تحفظ کے فوری طور پر چیلنج سے نبرد آزما ہے اور ساتھ ہی اس موسمیاتی آفت کے متاثرین کی بحالی کا کام بھی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے صدر اردگان کو حکومت کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور خوراک کی کمی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ترکیہ کی مدد کی درخواست کی ۔ دو طرفہ تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button