پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

خلیج اردو: چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی آج نئی کابینہ سے حلف لیں گے، کابینہ میں 30 وفاقی وزرا اور4 وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔

(ن) لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور جاوید لطیف بھی حلف اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ،بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ حلف اٹھائیں گے جب کہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز وزیر مملکت ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر ہوں گے

اس حلف برداری کے بعد ‏پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک بن جائیگا جس میں وزیراعظم سمیت کابینہ کے نوے فیصد وزیر کرپشن اور دیگر سنگین نوعیت کے کیسوں میں عدالتوں سے ضمانتوں پر ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button