پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم آفس میں خاموش ہوں ، باہر نکلا تو کسی کو چھوڑوں گا نہیں، وزیر اعظم عمران خان کا مخالفین کیلئے پیغام

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈرنہیں قوم کا مجرم سمجھتاہوں،شہبازشریف سے ملنا جرم کو درست سمجھنے کے مترادف ہے،عدالتیں شہبازشریف کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیروزگار سیاست دان 3 سال سے حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،یہ سب اپنی چوری بچانا چاہتے ہیں،واضح کردوں اپوزیشن کواین آراو نہیں دوں گا، مجرموں سےمفاہمت کروں گا تو یہ قوم سے غداری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت میں ہوں تو خاموش ہوں،حکومت سے نکلا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا،میں سڑکوں پرآیا تو مخالفین کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا،تحریک انصاف موجودہ اور اگلی حکومت کی مدت بھی پوری کرے گی۔


عمران خان نے مزید کہا کہ این آر او مانگنے والے پارلیمنٹ میں شور مچاتے ہیں،بولنے نہیں دیتے،اس لئے کوشش ہوتی ہے ہر ماہ بعد عوام کے سوالوں کا جواب دے سکوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا،،،،بولے،،،،،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،لوٹ مار کرنے والے پی ٹی آئی کے ناکام ہونے کا شور مچارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے،کورونا نے دنیا میں تباہی مچائی ہے،دنیا بھر میں تاریخی مہنگائی ہے، ہم سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے،تنخواہ دار طبقے کی حالت کو ٹھیک کرنا ہے، کوشش ہے کہ جلد ہی تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین کی مدد کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مہنگائی کے مسئلے سے بہت جلد نکل جائیں گے،پاکستان میں 8 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کروں گا۔

وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نواز کی عہدیدار مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کا ایک ایک لفظ ناکامی کا ثبوت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو امید دلا کر آُ نے ان کے چار سال ضائع کیے اور اب وہ آپ کو معاف نہیں کرنے والے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button