پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

خلیج اردو
لاہور : پاکستان کے سب سے بڑی صوبے پنجاب کے گورنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین میں حاصل اختیارات کا استعمال کرکے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سرفراز نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے کا چارج تب سنبھالا جب اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے سابق گورنر چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

گورنرشپ سے ہٹائے جانے کے بعد نیوز کانفرنس میں مسٹر چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اختیار نہیں کہ مجھے عہدے سے ہٹائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button